سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی آرمی چیف سے ملاقات۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جولائی 2016 12:35

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی آرمی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء) :سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ملاقات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بیٹے کی بازیابی کے لیے کوششوں پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی حید ر گیلانی کا کہنا تھا کہ میں نے کچھ دیر قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں میں نے آرمی چیف کو بتایا کہ وہ واحد شخصیت ہے جن سے طالبان خوفزدہ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف ایک بہادر سپاہی ہیں۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو انتخابی مہم کے دوران 9 مئی 2013ء کو اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد تین برس طالبان کی قید میں رہنے کے بعد وہ 11 مئی 2016ء کو بازیاب ہوئے۔