پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم آبادی منایا گیا

پیر 11 جولائی 2016 12:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم آبادی منایا گیا ۔ اس دن کا مقصد دنیا کو آبادی میں اضافے کے سبب بڑھتے ہوئے مسائل سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ دنیا بھر میں بڑھتی آبادی کی روک تھام کے لئے ہر سال گیارہ جولائی کو آگاہی مہم چلائی جاتی ہے ۔ دنیا کی کل آبادی تقریباً ساڑھے سات ارب ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

آبادی کے لحاظ سے چین دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ انیس کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے ۔ پاکستان کی آبادی میں اضافے اور وسائل کی کمی کے باعث مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت تین کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ چھ کروڑ سے زائد لوگ پینے کے صاف پانی سمیت تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ آبادی میں ہونے والا یہ اضافہ مسائل کے حل میں بھی رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے اس پر قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں حالات مزید سنگین ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :