Live Updates

پی ٹی آئی نے کشمیر میں بھارتی فوج کے بدترین ظلم و بربریت کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی

پیر 11 جولائی 2016 12:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء ) تحریک انصاف نے کشمیر میں بھارتی فوج کے بدترین ظلم و بربریت کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بدترین ظلم و بربریت کی پرزور مذمت کرتا ہے اس ظلم و تشدد کے نتیجے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتا ہے ۔ نیز یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارتی فوج کی بربریت ظلم و استبداد کا فوری نوٹس لے اور اس ظلم کو روکنے کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات