لاہور ‘ نشے میں دھت ملزمان کی فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

پیر 11 جولائی 2016 12:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں شراب کے نشے میں غل غپاڑہ کرنے سے منع کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں 2افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مجاہد اور وقاص شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

مقتو لین کے ورثا کا کہنا تھا کہ ملزمان کرم الٰہی اور انور نشے میں دھت محلہ میں غل غپاڑہ کر رہے تھے کہ وقاص اور مجاہد نے انہیں روکا جس پر دونوں نے فائرنگ کردی۔ورثا کے مطابق کرم الٰہی یو سی 101 کے وائس چیئرمین کا بھتیجا ہے۔ مقتولین کے ورثا نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور انہیں انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :