تھروبال اینڈ راک بال ریفریشر کورس 18 جولائی سے مری میں شروع ہو گا

کورس 21 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا ‘ شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے

پیر 11 جولائی 2016 11:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تھروبال اینڈ راک بال ریفریشرکورس آئندہ ماہ 18 جولائی کو مری میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ یہ کورس کوچز اور ریفریز کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے اور ملک بھر سے کوچز اور ریفریز اس کورس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورس کے دوران شرکاء کو ٹیکنیکس اور قوانین کے حوالے سے لیکچرز دیئے جائیں گے۔ کورس 21 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا اور اس موقع پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :