آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

پیر 11 جولائی 2016 11:28

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی جہاں وہ تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 جولائی تک پالے کیلے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 اگست تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 13 سے 17 اگست تک سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ، کولمبو میں کھیلا جائیگا دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 21 اگست، دوسرا 24 اگست، تیسرا 28 اگست، چوتھا 31 اگست ‘ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 6 ستمبر جبکہ دوسرا 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :