ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 جولائی سے شروع ہوگا

پیر 11 جولائی 2016 11:28

اینٹیگا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء)ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 24 جولائی تک اینٹیگا میں کھیلا جائیگا تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی سے اینٹیگا میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 جولائی سے 3 اگست تک جمیکا، تیسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اگست تک گراس آئسلٹ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 18 سے 22 اگست تک پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا۔