اسلام آباد میں رواں سال چار انٹرنیشنل پی ایس اے کے ایونٹس کھیلے جائیں گے ‘ تیار یاں شروع
پیر 11 جولائی 2016 11:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رواں سال چار انٹرنیشنل پی ایس اے کے ایونٹس کھیلے جائیں گے جس کیلئے پاکستان سکوائش فیڈریشن نے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ چاروں ایونٹس ستمبر سے دسمبر تک مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کے نامور کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے رواں سال پاکستان کو 25,25ہزار ڈالر کے چار بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی دی تھی۔ پی ایس اے کے چاروں ایونٹس ستمبر سے دسمبر تک مرحلہ وار کھیلیں جائیں گے جس کے لئے فیڈریشن نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے انٹری اوپن ہے۔
عامر نواز نے کہا کہ اس سے قبل پی ایس اے نے پاکستان کو 25,25ہزار ڈالر کے دو ایونٹس کی میزبانی دی تھی جبکہ ان ایونٹس کی کامیابی سے انعقاد کے بعد پی ایس اے نے رواں سال پاکستان کو چار بین الاقوامی سکوائش ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن 50ہزار ڈالر ایونٹ کی میزبانی کے لئے کوشش کر رہا ہے۔ امید ہے کہ 50ہزار ڈالر پی ایس اے ایونٹ کی میزبانی آئندہ سال پاکستان کو مل جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کی دعوت
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
پی سی بی کا قابلِ ستائش اقدام، بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.