شاہ محمود قریشی کا اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور اعتزاز احسن سے ٹیلی فونک رابطہ ، آج دوپہر ملاقات ہو گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جولائی 2016 11:12

شاہ محمود قریشی کا اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور اعتزاز احسن سے ٹیلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ اعتزاز حسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں پانامہ لیکس کے معاملے پر تشکیل دی گئی ٹی او آرز کمیٹی میں پیش رفت اور الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ تینوں رہنماﺅں میں ملاقات آج دوپہر ڈیڑھ بجے سید خورشید شاہ کے چیمبر میں ہو گی ۔ شاہ محمود قریشی الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے لیے تجویز کردہ ناموں سے آگاہ کریں گے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کے لیے تجویز کردہ ناموں سے آگاہ کروں گا۔