کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مدینہ میں مسجد نبوی کے باہر خودکش حملے کی مذمت

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 11 جولائی 2016 08:37

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مدینہ میں مسجد نبوی کے باہر خودکش حملے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جولائی۔2016ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے باہر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کے مطابق تحريک طالبان پاکستان امت مسلمه کے ان جہادی مجموعات اور حرکات میں سے ایک ہے جن کا عقیدہ اہل سنت والجماعت کے معتدل شرعی منھج اور سیاست کے مطابق ہے، ہم خوارج کے منھج وسیاست سے بری ہیں جو عامۃ المسلمین، سنی جہادی جبہات اور مشائخ کی تکفیر کرکے انہیں ایذا پہنچاتے ہیں اور شہید کرتے ہیں۔

لہذا اپنے معتدل سنی منھج و سیاست کے تناظر میں مسجد نبوی ﷺ کے قریب مدینہ منورہ میں ہونے والے حملے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسکی مذمت کرتے ہیں اور کسی صورت میں ایسے سیاست کی تائید نہیں کرتے۔