وینزویلا کی سینکڑوں خواتین بغیر ویزہ ہمسایہ ملک کولمبیا میں داخل،خریداری کی
500 خواتین اپنے شہر یورینا کا بارڈر کراس کرتے ہوئے کولمبیا کے شہر کوکوتا میں داخل ہوئیں،حکام
ہفتہ 9 جولائی 2016 12:48
کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جولائی ۔2016ء) وینز ویلا کی سینکڑوں خواتین اپنے ملک کے خراب معاشی حالات سے تنگ آ کر ہمسایہ ملک کولمبیا میں جا گھسیں، لیکن ان کا مقصد کوئی تخریب کاری نہ تھا بلکہ یہ سرحد پار خریداری کرنے گئی تھیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمیبا کے حکام نے بتایا کہ وینزویلا کی تقریباً 500 خواتین اپنے شہر یورینا کا بارڈر کراس کرتے ہوئے کولمبیا کے شہر کوکوتا میں داخل ہوگئیں۔
ان خواتین نے واٹس ایپ کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کیا اور دونوں شہروں کو ملانے والے پل پر جمع ہوگئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں کھانے کو کچھ نہیں اور ان کے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔یہ خواتین اپنے ملک کی سرحد کو عبور کرتے ہوئے کولمبیا میں داخل ہوئیں جہاں ان کا مقصد صرف کچھ بنیادی اشیائے ضرورت کی خریداری تھا۔(جاری ہے)
سرحد پار کرنے کے بعد انہوں نے آٹا، کوکنگ آئل، کارن فلور، چاول اور چینی جیسی چیزیں خریدیں اور پھر واپس آ گئیں۔
دونوں ممالک کے ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے خواتین کو کولمبیا میں یہ اشیاء 10 گنا زیادہ قیمت پر ملیں۔ رپورٹ کے مطابق خریداری کرنے کے بعد خواتین وینز ویلا کا قومی ترانہ پڑھتے ہوئے واپس اپنے ملک کی طرف روانہ ہوئیں۔ انہوں نے سرحد پر موجود کولمبیا کے سرحدی گارڈز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اپنے ملک کی سرحد پار کرکے خریداری کرنے کی اجازت دیمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.