نجی ٹی وی کی خاتون اینکر عبد الستار ایدھی کی وفات کی‌ خبر سناتے ہوئے زار و قطار رو پڑیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 جولائی 2016 02:03

نجی ٹی وی کی خاتون اینکر عبد الستار ایدھی کی وفات کی‌ خبر سناتے ہوئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جولائی۔2016ء) نجی ٹی وی کی خاتون اینکر عبد الستار ایدھی کی وفات کی‌ خبر سناتے ہوئے زار و قطار رو پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات نے پوری قوم کو غم سے نڈھال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عبد الستار ایدھی کی وفات کی خبر سن کر کوئی بھی شخص اپنے آنسووں پر قابو نہیں رکھ پایا۔ ایک نجی ٹی وی پر رات گئے جب عبد الستار ایدھی کی وفات کی‌ خبر موصول ہوئی تو خبر سناتے ہوئے خاتون اینکر زار و قطار رو پڑیں۔ خاتون اینکر کے براہ راست نیوز بلیٹن میں اپنے آنسووں پر قابو نہ رکھ پانے سے اندازہ ہوتا ہے کہ قوم کو ایدھی صاحب کی وفات سے کتنا گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :