عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر میمن مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایدھی ویلج میں ہوگی

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 جولائی 2016 23:49

عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر میمن مسجد میں ادا کی جائے ..

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جولائی۔2016ء) عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر میمن مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایدھی ویلج میں ہوگی. تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر میمن مسجد میں ادا کی جائے گی۔ جبکہ ان کی تدفین ایدھی ویلج میں ہوگی. عبدالستار ایدھی نے کئی برس قبل ایدھی ویلج میں خود ہی اپنی قبر تیار کروا لی تھی۔

متعلقہ عنوان :