معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 جولائی 2016 23:31

معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی انتقال کر گئے

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جولائی۔2016ء) معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی انتقال کر گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں. عبدالستار ایدھی کے انتقال کی خبر کی ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عبدالستار ایدھی گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے مشہور ہسپتال ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج تھے۔ ایدھی صاحب کوایک سے زیادہ امراض لاحق تھے۔ ذیابیطس اوربلند فشارخون کی وجہ سےان کےگردے متاثر ہوئے تھے۔ ایدھی صاحب کی عمر 92 سال تھی جس کے باعث ان کے گردے تبدیل نہیں کیے جا سکتے تھے اور اسی باعث اب ان کا انتقال ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :