Live Updates

سعودی عرب میں دہشت گردی انتہائی افسوسناک ہے جس کی وجہ سے ہمیں دلی دکھ پہنچا ہے

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے بات چیت یہ اولیاء کی دینی درسگاہ ہیں جہاں پر لوگ فیض حاصل کرنے آتے ہیں ، یہ سیاسی آماجگاہ نہیں ،پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم مرید قریشی نے شاہ محمود قریشی کو دربار عالیہ حضرت بہاؤ الدین زکریا  کے احاطہ میں سیاسی گفتگو سے منع کر دیا، تحریک انصاف کے رہنما کی خاموشی سے واپسی

جمعہ 8 جولائی 2016 21:10

سعودی عرب میں دہشت گردی انتہائی افسوسناک ہے جس کی وجہ سے ہمیں دلی دکھ ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8جولائی۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردی انتہائی افسوسناک ہے جس کی وجہ سے ہمیں دلی دکھ پہنچا ہے ۔میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان موجود ہے ۔ وہ عید کے روزیہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔اسی دوران پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم مرید حسین قریشی نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو دربار عالیہ حضرت بہاؤ الدین زکریا  کے احاطہ میں سیاسی گفتگو سے منع کر دیا اور کہا کہ یہ اولیاء کی دینی درسگاہ ہیں جہاں پر لوگ فیض حاصل کرنے آتے ہیں اور یہ سیاسی آماج گاہ نہیں ہے جس پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کسی توں تکرار کا جواب دیئے بغیر میڈیا سے گفتگو ختم کر کے چلے گئے واضح رہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم مرید حسین قریشی میں شدید اختلافات ہیں ۔

(جاری ہے)

اگرچہ دونوں بھائیوں نے ایک ہی صف میں اکھٹے نماز ادا کی جب مخدوم شاہ محمود قریشی دعا مانگ رہے تھے تو مخدوم مرید حسین قریشی ان کے بالکل قریب بیٹھے ہو ئے تھے اور وہ بلاوجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹوک رہے تھے تاہم دونوں بھائیوں کے درمیان کوئی تلخ کلامی نہیں ہو ئی۔ علاوہ ازیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی رہنما حاجی فیاض بلوچ کی جا نب سے دی گئی ملن پارٹی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سپانامہ لیکس پر پی ٹی آئی کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری ،خالد جاوید وڑائچ ، پاکستان کسان اتحاد کے رہنما خالد محمود کھو کھر ، رانا عبد الجبار ، سید بابر شاہ ، شیخ محمد حسن ، ربنواز کالرو ، محسن فیاض بلوچ ،اقبال عاربی ،میاں افتخار احمد ، حسین نواز لغاری ، رانا عارف ٹھاکر ، ملک ظفر راں ، ریاض لنگڑیال، میاں زاہد کمبوہ ، ملک فیروز نائچ ، حاجی شفقت عباس راں ، عبد الرحمان بلوچ ،احسن بلوچ ، چوہدری سعید ،مرزا آفتاب سمیت دیگر کا رکنوں نے بھی شرکت کی مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں پوری پاکستانی قوم سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات