آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا باغ اور کیل کے ساتھ ایل اوسی کا دورہ ، محاذ اول پر تعینات ،فوجی افسروں اور جوانوں سے عید ملے، وقت گذارا

فوجی افسروں اور جوانوں کی قربانیوں پرمادر وطن کو فخر ہے ، ان کا اعلیٰ اخلاقی معیار ، آپریشنل تیاریاں اور ایل او سی پر چوکسی قابل تعریف ہے، جنرل راحیل شریف کا فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب

جمعہ 8 جولائی 2016 21:09

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا باغ اور کیل کے ساتھ ایل اوسی کا دورہ ، محاذ ..

راولپنڈی/باغ/کیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8جولائی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باغ اور کیل کے ساتھ لائن آف کنٹرول کا دورہ کرکے محاذ اول پر فرائض سرانجام دینے والے فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی، انہیں عید ملے اورا ن کے ساتھ عید کا تیسرا دن گزارا، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کو ان پر فخر ہے اور ان کا اعلیٰ اخلاقی معیار ، آپریشنل تیاریاں اور ایل او سی پر چوکسی برقرار رکھنے کا جذبہ قابل تعریف ہے۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آزاد کشمیر میں باغ اور کیل کے ساتھ لائن آف کنٹرول( ایل او سی) کا دورہ کیا اور محاذ اول پر تعینات پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے عید کا تیسرا دن دفاع وطن کی خاطر محاذ اول پر رہنے اور فرائض سرانجام دینے والے فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ گزارا۔

اس دوران آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور نوجوانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کو ایسے بہادر جوانوں پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں کا اعلیٰ اخلاقی معیار ، آپریشنل تیاریاں اور ایل او سی پر چوکسی برقرار رکھنے کا جذبہ قابل تعریف ہے ۔ جب کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی عظیم جرات، جذبے ، قربانیوں اور مادر وطن کے دفاع کے انتہائی عزم کا سراہا۔ قبل ازیں ایل او سی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے ان کا استقبال کیا۔