آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 جولائی 2016 19:57

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جولائی 2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کورکمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے کیل اورباغ سیکٹر میں اگلے مورچوں پر فوجی دستوں سے ملاقات کی اور جوانوں کوعید کی مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کیلیے فوجی دستوں کےعزم اورقربانی کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایل او سی پرمستعد فوجی دستوں کا بلند مورال اور آپریشنل تیاری قابل تحسین ہے۔