نو جوا نوں کو ہدف بنا نے وا لے انتہا پسندوں سے آ ہنی ہا تھوں سے نمٹیں گے، سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کا عزم

جمعہ 8 جولائی 2016 19:40

نو جوا نوں کو ہدف بنا نے وا لے انتہا پسندوں سے آ ہنی ہا تھوں سے نمٹیں ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8جولائی۔2016ء) سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نینوجوانوں کو ہدف بنانے والے مذہبی انتہا پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عید الفطر کے موقع پر سعودی قوم سے خطاب کے دوران خادم الحرمین الشریفین نے کہا کہ اس وقت اسلامی دنیا کو درپیش سب سے بڑا چیلنج اپنی حقیقی اور مستقبل کی دولت یعنی نوجوانوں کو محفوظ بنانا ہے جنھیں انتہاپسندی اور مذموم کارروائیوں کی جانب راغب کیا جارہا ہے اور وہ غیر فطری کرداروں اور سرگرمیوں کا شکار ہورہے ہیں۔

شاہ سلمان نے کہا کہ ان لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جو لوگ ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں ،خیالات اور روّیوں کو ہدف بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب 18 سالہ سعودی نوجوان نے خود کو بارودی مواد سے اڑالیا تھا۔

متعلقہ عنوان :