عید الفطر کے مو قع پر شہر یوں کی کرا چی میں 50ارب رو پے کی خر یداری ، ملک بھر میں عید سیزن کیلئے 100ارب سے زائد کی خر یدا ری کی گئی، تا جر رہ نماء عتیق میر

جمعہ 8 جولائی 2016 19:37

عید الفطر کے مو قع پر شہر یوں کی کرا چی میں 50ارب رو پے کی خر یداری ، ملک ..

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8جولائی۔2016ء) پا کستان کے معروف تا جر رہنماء عتیق میر نے کہا ہے کہ کرا چی میں عید الفطر کے مو قع پر 50ارب رو پے کی شا پنگ کی گئی جبکہ ملک بھر میں عید سیزن کیلئے 100ارب سے زائد کی شا پنگ ر یکارڈ کی گئی۔عتیق میر نے جمہ کو میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عید الفطر کے مو قع پر کرا چی کے شہر یوں نے عید کی خریدا ری پر 50ارب رو پے خر چ کیئے جس پر تا جر ی برا دری مطمئن نظر آ تی ہے اور لو گو ں کی جا نب سے بھر پور طر یقے سے عید کیلئے خر یدا ری ظا ہر ہو تی ہے تا ہم انہوں نے کہا کہ گز شتہ سال عید الفطر کے مو قع پر شہر یوں کی جا نب سے 7oارب کی خر یداری کی گئی تھی ، رواں سال خرا یدا ری میں 30فیصد کمی دیکھنے میں آ ئی ہے جس کی بنیا دی و جہ ر مضان المبا رک کے دوران شہر میں ہو نے وا لے افسو سنا ک سا نحات تھے۔

(جاری ہے)

محتاط اندازوں کے مطا بق لا ہور، را ولپنڈی، اسلام آ با د، فیصل آ باد، کو ئٹہ، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی عید الفطر کیلئے مجمو عی طو ر پر 50ارب سے زا ئد کی خر یدا ری کی گئی ہے، اعداو شمار کے مطا بق ملک بھر میں عید سیزن کیلئے شہر یوں کی جا نب سے100ارب سے زائد کی خر یداری کی گئی ہے تا ہم خر یداری کیلئے دستیاب اعدادو شمار کی تصد یق نا ممکن ہے کیو نکہ یہ اطلا عات دستا ویزی طو ر پر مو جود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :