عبدالستارایدھی کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل، قوم سے دُعائوں کی اپیل

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 8 جولائی 2016 19:37

عبدالستارایدھی کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل، قوم سے دُعائوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جولائی۔2016ء)ممتاز سماجی شخصیت عبدالستارایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ عبدالستارایدھی کی طبیعت ناسازہے،انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے،عوام ایدھی صاحب کے لیےدعا کریں۔ عبدالستارایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کے ہمراہ ایدھی سینٹرمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے فیصل ایدھی کا مزید کہنا تھا کہ دوپہر کے بعد ایدھی صاحب کی طبیعت خراب ہوئی تھی، ان کی حالت ڈائلیسز کے دوران خراب ہوئی، انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس کے لیے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، طبیعت صحیح ہونےتک ایدھی صاحب کووینٹی لیٹرپررکھاجائےگا۔

اس موقع پر بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی 2013ءسے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کے گردے فیل ہوچکے ہیں اور وہ باقاعدگی سے ڈائلیسز کرا رہے ہیں، ایدھی صاحب کو ایک سے زیادہ امراض لاحق ہیں، ان کاکڈنی ٹرانسپلانٹ کراناچاہتےتھے،تاہم 92سال کی عمر ہونے کی وجہ سے ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ممکن نہیں، ان کا علاج اور ڈائلیسز ایس آئی یو ٹی میں جاری ہے جس سے ہم مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل ایدھی نے بتایا کہ ایدھی صاحب دو،تین ماہ سےکھانانہیں کھارہے،جس وجہ سےکمزوری ہے،پاکستان میں گردوں کابہترین علاج ہے۔