Live Updates

عمران خان نے پاکستان کو امریکی جنگ میں دھکیلنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 8 جولائی 2016 18:01

عمران خان نے پاکستان کو امریکی جنگ میں دھکیلنے والوں کے خلاف کاروائی ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔8 جولائی۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستانیوں کی شہادتوں اور ملک کو امریکی جنگ میں دھکیلنے والوں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عمران خان نے برطانوی انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو عراق پر حملے پر شرمندگی نہیں، وہ صرف عراق میں 179 برطانوی فوجیوں کی ہلاکت پر پچھتا رہے ہیں۔

وہ ہزاروں عراقیوں کی موت سے دامن نہیں بچا سکتے۔ جھوٹ کی بنیاد پر جنگ کے فیصلے پر ان کا احتساب کیا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی چلکوٹ طرز کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نائن الیون واقعے میں ملوث نہ ہونے کے باوجود پاکستان امریکی جنگ میں کیوں شریک ہوا۔ اس وقت القاعدہ افغانستان میں تھی۔ اس وقت کوئی شدت پسند طالبان پاکستان میں موجود نہیں تھے۔

اس کے باوجود پاکستان کیوں دہشتگردی کیخلاف جنگ کا حصہ بنا؟ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے قبائلی علاقوں کو تباہ کیا گیا۔واضح رہے کہ عراق جنگ میں ہلاک ہونیوالے برطانوی فوجیوں کے خاندانوں نے رپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ٹونی بیلئراور سابق امریکی صدر جارج بش کو جنگی مجرم قراردیتے ہوئے ان کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا ہے-

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :