دنیا کا سب سے بڑا ائیرفورس شو فئیر فورڈ رائل انٹرنیشنل ائیرشو میں پاک فضائیہ کی جانب سے سی 130 ایکشن میں دکھائی دے گا

جمعہ 8 جولائی 2016 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) دنیا کا سب سے بڑا ائیرفورس شو فئیر فورڈ رائل انٹرنیشنل ائیرشو ٹیٹو آج برطانیہ میں ہورہا ہے جس میں پاک فضائیہ کی جانب سے سی 130 ایکشن میں دکھائی دے گا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق برطانیہ میں آج دنیا کا سب سے بڑا فئیر فورڈ رائل انٹرنیشنل ائیرفورس شو ٹیٹو ہورہا ہے جس میں دنیا بھر کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں جس میں پاکستان کی نمائندگی پاک فضائیہ کا ہرکولیس سی 130 کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کی جانب سے ہرکولیس سی 130 پر آپریشن ضرب عضب کا آرٹ ورک بھی کیا گیا ہے جس کا مقصد جنگ میں مسلح افواج کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 100 فٹ لمبا اورنوے ہزار پاوٴنڈ وزنی ہرکولیس سی 130 پاک فضائیہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس طیارے کے ذریعے میدان جنگ سے زخمیوں کو منتقل کیا جاتا ہے اور طیارہ مختلف آفات میں امدادی کارروائیوں میں بھی مدد دیتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہرکولیس سی 130 نے 1965 کی جنگ میں دشمن کے علاقوں میں 4 ہزار پاوٴنڈ وزنی بم گرائے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :