کراچی،عیدالفطر کے موقع پرشہرکی اہم سڑکوں پربدترین ٹریفک جام

شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا

جمعہ 8 جولائی 2016 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) عیدالفطر کے موقع پرشہرکی اہم سڑکوں پربدترین ٹریفک جام کے باعث شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا،تفصیلات کے مطابق عید الفطرکے پہلے اوردوسرے روزشام کے اوقات میں نارتھ کراچی،لیاقت آباد،نارتھ ناظم آباد،ملیر،گلشن اقبال ،صدراورکلفٹن میں سڑکوں پرشدیدٹریفک جام رہا اورگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،اس صورتحال کے باعث شہریوں کی بڑی تعداداذیت سے دوچار ہوئی اورتفریحی مقامات کی جانب جانے والی گاڑیاں کئی کئی گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنسی رہیں کئی مقامات پرٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کاایندھن بھی ختم ہوگیا جس کی وجہ سے لوگ گاڑیوں کودھکالگاتے دکھائی دیئے ،اس دوران کئی مقامات پرٹریفک پولیس کے اہلکارموجودنہیں تھے اوربے ہنگم گاڑیاں پھنسنے کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوئی۔

متعلقہ عنوان :