عیدالفطرکے دوران ایبٹ آباد سے ایک سوسے زائد موٹرسائیکل چوری

جمعہ 8 جولائی 2016 17:23

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) عیدالفطرکے دوران ایبٹ آباد سے ایک سوسے زائد موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق عیدالفطر سے قبل کارلفٹروں کا منظم گروہ موٹرسائیکل چوری کرنے میں مصروف رہا۔ ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے دوران تھانہ کینٹ، تھانہ میرپور ، تھانہ نواں شہر،تھانہ مانگل اور تھانہ سٹی کی حدود سے ایک سوسے زائد موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ موٹرسائیکل لیڈی گارڈن کی پارکنگ سے چوری کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جن افراد کے موٹرسائیکل چوری کئے گئے ہیں۔ ان کی پولیس نے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی۔ البتہ ڈی پی او خرم رشید کے حکم پر پولیس نے موٹرسائیکل کی چوریوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ناکوں موٹرسائیکلوں کو پکڑنے کا کام شروع کیا۔ جس کی وجہ سے تھانہ میرپور میں موٹرسائیکلوں کے ڈھیرلگ گئے۔ اور تھانہ میرپور میں تل دھرنے کو بھی جگہ نہ رہی۔

متعلقہ عنوان :