لڑکی کوچھیڑنے پر چاندرات کولیڈی گارڈن میں دوافغان گروپوں میں تصادم

جمعہ 8 جولائی 2016 17:22

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) لڑکی کوچھیڑنے پر چاندرات کولیڈی گارڈن میں دوافغان گروپوں میں تصادم۔ مقامی ذرائع کے مطابق چاندرات کو افغانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد لیڈی گارڈن میں موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس دوران افغانیوں کے ایک گروپ کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس کے نتیجے میں افغانوں کے دو گروپوں میں شدید تصادم ہوا۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اور پندرہ سے زائد افغانیوں کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ پہنچادیاگیا۔

متعلقہ عنوان :