ستوڑہ ویلی میں عیدالفطرکے روز نوجوان کو گولی مار کرقتل کردیاگیا

جمعہ 8 جولائی 2016 17:22

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء)ستوڑہ ویلی میں عیدالفطرکے روز نوجوان کو گولی مار کرقتل کردیاگیا۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے بتایاکہ عیدالفطرکے روزتھانہ لورہ کی حدود میں واقع ستوڑہ ویلی کے گاؤں کنگڑوتر کے رہائشی نوجوان محمد مرتضیٰ کوکنپٹی پر گولی مار کرقتل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد مرتضیٰ کے قتل کو پہلے خودکشی کارنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ تاہم بعد میں قتل کے شواہد پولیس کی ٹیم کو مل گئے۔ تھانہ لورہ میں ورثاء نے مقدمہ درج کروادیاہے۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔