اوکاڑہ،چاندرات پرتین نامعلوم ڈاکولوٹ ماراورفائرنگ،اہل محلہ کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکوہلاک،دوفرار

جمعہ 8 جولائی 2016 17:20

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) چاند رات پر تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی اہل محلہ کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ڈاکو ہزاروں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چھین کر لے گئے تفصیلات کے مطابق کریم ٹاؤن اوکاڑہ کے رہائشی اور غلہ منڈی کے تاجر فرید خان نے تھانہ اے ڈویژن کو درخواست گزاری ہے کہ چاند رات کو تین نامعلوم مسلح ڈاکو زبردستی میرے گھرمیں داخل ہو گئے جنہوں نے اسلحہ کے نوک پر میری بیوی کو یرغمال بنالیا اور گھرکی الماری سے چالیس ہزار روپے کی نقدی اور چار تولہ طلائی زیوارت چھین کر فرار ہورہے تھے کہ میرے شوروغل پر اہل محلہ جمع ہوگئے جنہیں دیکھ کر ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے جواب میں اہل محلہ نے بھی فائرنگ کردی ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ دو فرار ہو گئے زخمی ڈاکو کو پولیس تھانہ اے ڈویژن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لے گئی جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جسکی شناخت محمد ندیم ساکن نواحی قصبہ جبوکہ کے نام سے ہوئی ہے پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :