وزیراعظم تین سالوں میں کچھ ڈلیورنہیں کرسکی آخری دوسالوں میں کیاکریں گے،میرظفراللہ خان جمالی

لوگوں نے پارلیمنٹ کوکھلونابنایاہواہے،نوازشریف میں کچھ حدتک ملک چلانے کی صلاحیت موجودہے،میاں صاحب اپنی کابینہ کا تین سالہ کارکردگی کا جائز لے کر اپنی ٹیم میں تبدیلی لائیں،سابق وزیراعظم پاکستان کی روجہان جمالی میں میڈیاسے بات چیت

جمعہ 8 جولائی 2016 17:18

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ٹیم تین سالوں میں کچھ ڈلیور نہیں کرسکی وہ آخر ی دو سالوں میں کیا کریں گی،لوگوں نے پارلیمنٹ کو کھیلونا بنایا ہو ا ہے ،میں سمجھتاہوں کہ نواز شریف میں کسی حدتک ملک چلانے کی صلا حیت موجود ہے ، میاں صاحب اپنی کابینہ کا تین سالہ کارکردگی کا جائز لے کر اپنی ٹیم میں تبدیلی لائیں ۔

یہ بات انہوں نے اپنے آبائی گاوٴں روجہان جمالی میں میڈیا کے نمائندوٴں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ٹیم تین سالوں کو ڈلیوار نہیں کر سکی ہے وہ آخری دو سالوں کی میں کیا کریں گئی ، چوتھا سال الیکشن کا سال ہو تا ہے اور پانچھویں سال میں الیکشن ہو جاتے ہیں ،کون ہے جو ملک سنبھال کر ملک کو چلائے گا ،ظفر اللہ جمالی نے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ٹیم کا تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لے کراپنی ٹیم میں تبدئلی لائے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پرویز مشرف کو بھی مشور ہ دیا تھا کہ وہ اپنی ٹیم میں تبدیلی لائیں ، اس ٹیم کی ساتھ 2007کو آپ دو بارہ صدر نہیں بن سکتے انہوں نے کہاکہ میں دیکھ رہاہوں ،خدا توفیق دے جمہورت رہے جائے ، ،،کن حالات میں ،،،کن حالات میں ،،،کن حالات میں۔ انہوں نے کہاکہ میری نظر میں آج کل ملک میں افراتفری ہے کسی ادارے کو کچھ پتہ نہیں اس کی زمہ داری ہے ،اس افراتفری میں خدانحواستہ پاکستان کسی نقصان کا متحمل نہ ہوجائے ۔

انہوں نے کہاکہ لوگ اپنے پیٹ کی پوجا کرنا چھوڑ دے تو پاکستان اچھے طریقے سے چل سکتاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو پارلیمنٹ کے تقدوس کا خیا ل نہیں ہے کوئی چار ماہ تک پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیتا ہے اور کئی ممبران طویل عرصہ تک پارلیمنٹ میں نہیں آتے ہیں ، حکومت اور اپوزیشن والے صرف پاکستان کی 20کروڑ عوام کو بیوقف بناتے رہتے ہیں ،حکومت اور اپوزیشن کو سوچنا جائے کہ وہ کون ہے جو ملک کے حالات بہتر کرنے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں،لوگوں نے پارلیمنٹ کو کھیلونا بنایا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف اللہ تعالیٰ زندگی اورصحت دے واپس اپنے ملک آجائے ، میں سمجھتاہوں کہ نواز شریف میں کسی حد تک ملک چلانے کی صلاحیت ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے پارلیمنٹ میں گزارش کی تھی کہ 62اور63میں بیشتر ارکین قومی اسمبلی فارغ ہوسکتے ہیں کسی کو کوئی فکر نہیں ہیں ، کوئی باہر نہیں جانا چاہتا ہے ،وزراء ،وزیررعلیٰ سمیت کوئی بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دینا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فوج نے ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کا کتنا دفاع کرسکتے ہیں ،دفاع کررہے ہیں اور کرتے رہے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں بم دھماکہ معمولی بات نہیں ہیں ،سعودی عر ب بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو پڑوسی ممالک بھارت ،ایران اور افغانستان کی اپروج کو دیکھنا ہوگا کہ وہ خطے میں کیا کررہے ہیں ، اب پاکستان کو کچھ کرنا پڑے گا ۔