چترال میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی‘ امیر مقام

جمعہ 8 جولائی 2016 16:40

چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے بارے میں وزیراعظم کے فوکل پرسن امیر مقام نے کہا ہے کہ چترال میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

چترال میں مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرہ آبادی کی امداد اوربحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ امیر مقام نے کہاکہ وفاقی حکومت چترال کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے جبکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ بعد میں چترال کے ڈپٹی کمشنر نے فوکل پرسن کو چترال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اورامدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :