کور کمانڈر لاہور کاصوبائی دارالحکومت اور قصور کے مضافات میں اگلے مورچوں پر کا دورہ

پاک فوج اور پاکستان رینجرز کے جوانوں کے ساتھ عید گزاری

جمعہ 8 جولائی 2016 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے لاہور اور قصور کے مضافات میں اگلے مورچوں پر مامور پاک فوج اور پاکستان رینجرز کے جوانوں کے ساتھ عید گزاری ۔عید الفطر کے موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے جوانوں کی فر ض شناسی اور جذبہ خدمت کو بے حد سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہونا چاہئے کہ وہ ایک ایسا مقدس فریضہ نبھا رہے ہیں جس میں انہیں اللہ تعالی اور عوام کی خوشنودی حاصل ہے۔لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر بھر پور توجہ دیں اور اس میں مزید بہتری کے حصول کے لئے ہر دم کوشاں رہیں۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹنٹنٹ جنرل صادق علی نے فوجیوں کے ساتھ مصروف دِن گزارنے کے بعدان کے ہمراہ ظہرانے میں بھی شرکت کی۔