دربار سیاسی آماجگاہ نہیں،شاہ محمود قریشی کے بھائی نے انہیں ٹوک دیا

جمعہ 8 جولائی 2016 16:37

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) در بار حضرت بہاؤ الدین زکر یا ملتا نی پر عید کی نماز کی ادا ئیگی کے بعد جب شاہ محمود قریشی میڈ یا سے گفتگو کر نے لگے تو چھوٹے بھائی مرید حسین قریشی نے سیاسی گفتگو کر نے سے منع کردیا اور کہا کہ یہ اولیاء اللہ کی دینی درسگاہ ہے جہاں سے لوگ فیض حاصل کر نے آتے ہیں نا کہ سیاسی آماجگاہ ہے تو شاہ محمود قریشی بغیر کسی توں تکرار کے چل پڑے اور شاہ محمود نے صرف میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے مدینہ منورہ میں ہو نیوا لی دہشت گردی کی مذ مت کی اور کہا کہ یقینا نواز شریف وطن وا پس آئیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی اور مرید حسین قریشی کے ما بین کافی عرصہ سے اختلافات چل رہے ہیں اور پہلی بار مرید حسین قریشی نے اپنے بڑے بھائی کے ساتھ عید نماز ادا کی۔اس موقع پر دونوں بھائیوں نے شہریوں سے تو عید ملی لیکن ایک دوسرے کو گلے تک نہیں لگایا۔

متعلقہ عنوان :