کاشتکار دھان کی باسمتی اقسام کی پنیری اکھاڑنے سے ایک دو روز قبل پنیری کو پانی لگائیں ماہرین

پنیری اکھاڑتے وقت بیماری یا سنڈیوں سے متاثرہ پودے وہیں تلف کردیئے جائیں ہدایت نامہ

جمعہ 8 جولائی 2016 16:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ دھان کی باسمتی اقسام کی پنیری اکھاڑنے سے ایک دو روز قبل پنیری کو پانی لگائیں تاکہ زمین نرم ہونے کی وجہ سے پودے اکھاڑنے میں آسانی اور پنیری ٹوٹنے کااحتمال نہ رہے۔ دھان کی فصل ریتلی زمینوں کے علاوہ شور زدہ اور کلراٹھی زمینوں سمیت تمام اقسام کی زمینوں میں کاشت کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پنیری اکھاڑتے وقت بیماری یا سنڈیوں سے متاثرہ پودے وہیں تلف کردیئے جائیں اور پنیری کی منتقلی سے تین دن پہلے کھیت کو پانی دے کر دوہرا ہل بمعہ سہاگہ چلا کر کدو کیاجائے ۔اس طرح تیار شدہ زمین میں اگلے دن پنیری منتقل کردی جائے اور پنیری کی منتقلی کے وقت کھیت میں ڈیڑھ انچ گہرا پانی کھڑا کریں جبکہ پنیری منتقلی کے عمل کے دوران پودے کی جڑوں کے اوپر سے انگلیوں اور انگوٹھے سے پکڑ کر زمین میں مضبوطی سے گاڑ ھ دیں۔

9-9انچ کے فاصلے پر دو دو پودے فی سوراخ لگائے جائیں کیونکہ اس طرح فی ایکڑ پودوں کی تعداد 1لاکھ 60ہزار حاصل ہوجائے گی۔ پنیری منتقل کرنے کے بعد اس کی کچھ ہتھیاں کھالوں یا وٹوں کے ساتھ پانی میں رکھ دیں تاکہ جہاں کہیں پودے مرجائیں ان زائد ہتھیوں کی پنیری سے اس کمی کو پورا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :