امریکہ میں آئندہ ماہ کے دوران شیل آئل کی پیداوار میں کمی کا امکان

ماہ جولائی میں شیل آئل کی پیداوار میں ایک لاکھ 18 ہزار بیرل یومیہ کی کمی آسکتی ہے رپورٹ

جمعہ 8 جولائی 2016 16:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) امریکہ میں آئندہ ماہ کے دوران شیل آئل کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ڈرلنگ پیداواری رپورٹ میں کہا گیاکہ ماہ جولائی میں شیل آئل کی پیداوار میں ایک لاکھ 18 ہزار بیرل یومیہ کی کمی آسکتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں شیل آئل کی پیداوار 4.723 ملین بیرل یومیہ رہے گی۔

واضح رہے کہ شیل آئل کی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی۔ 2014ء میں خام تیل کی قیمتیں 107 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں تاہم شیل آئل کے سامنے آنے کے بعد خام تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہوتی گئیں اور گزشتہ فروری میں خام تیل کی قیمتیں 26 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئیں۔

متعلقہ عنوان :