محکمہ زراعت کی گوارے کو غیر پھلی دار چارہ جات جوار ، باجرہ ، مکئی کے ساتھ ملا کر کاشت کرنے کی ہدایت

کاشتکار مذکورہ فصلات کو بیک وقت کاشت کرکے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں ہدایت نامہ

جمعہ 8 جولائی 2016 16:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) محکمہ زراعت نے گوارے کو غیر پھلی دار چارہ جات جوار ، باجرہ ، مکئی کے ساتھ ملا کر کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے کہ کاشتکار مذکورہ فصلات کو بیک وقت کاشت کرکے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں پیدا ہونے والے گوارے کی فصل کا 95 فیصدحصہ بر صغیر پاک و ہند سے حاصل ہوتاہے گوارے کو غیر پھلی دار چارہ جات کے ساتھ کاشت کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب ثابت ہواہے ۔

گوارے کی فصل ایک سیزن کے دوران فضاء سے تقریباً 300پاؤنڈ نائٹروجن کا زمین میں اضافہ کرتی ہے گوارے کے بیج میں ایک خاص قسم کا گوند پایاجاتاہے جو پوری دنیا کے ٹیکسٹائل ، بیکرز ،گن پاؤڈر ، پیپرز ، کاسمیٹکس ، تمباکو ، بارود ، مرغیوں ، مچھلیوں ، مویشیوں کی خوراک و ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتاہے ۔

متعلقہ عنوان :