خوبانی کے پھل کی مناسب دیکھ بھال ضروری ہے محکمہ زراعت پنجاب

پھل کی مناسب دیکھ بھال اور برداشت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ترجمان

جمعہ 8 جولائی 2016 16:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ خوبانی کے پھل کی مناسب دیکھ بھال اور برداشت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ خوبانی کے پھل کو سب سے زیادہ نقصان پھل کی مکھی سے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے تدارک کیلئے زہروں کا استعمال محکمہ زراعت (توسیع) کے فیلڈ عملہ کے مشورہ سے کریں۔خوبانی کے پھل کی برداشت کا فیصلہ پھل کا رنگ سبز سے پیلا ہونے پر کریں۔ ترجمان کے مطابق خوبانی ایک نازک پھل ہے اور بعد از برداشت زیادہ دیر تک نہیں رکھا جا سکتا۔ خراشوں سے بچانے کیلئے برداشت کے بعد پھل کو کریٹ یا گتے کے ڈبوں میں پیک کریں۔

متعلقہ عنوان :