ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پرویز خٹک کا اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے پرویز خٹک

جمعہ 8 جولائی 2016 16:14

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) خیبر پختون خوا میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پرویز خٹک گورنر کے پی کے اورکورکمانڈر پشاور سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اپیکس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دوروزمیں طلب کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاہد شیرازی کے قاتلوں سمیت فساد میں ملوث عناصرکوقانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :