فیصل آباد میں عید کے دوسرے روز ٹریفک حادثات میں مزید 2 افراد جاں بحق دو دنوں میں جاں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی

جمعہ 8 جولائی 2016 16:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) فیصل آباد میں عید کے دوسرے روز ٹریفک حادثات میں مزید 2 افراد جاں بحق اور 150 شہری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق عید کے 2 دنوں میں مختلف حادثات کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 اور زخمیوں کی 500 سے زائد ہوگئی ۔پولیس ترجمان عامر وحید کے مطابق ون ویلنگ کیخلاف جاری کریک ڈاون میں اب تک 63 افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ کریک ڈاون کے دوران ایسی 403 موٹرسائیکلز کو بھی قبضے لیا گیا جن پر دو سے زائد افراد سوار تھے۔