کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے دوران 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

جمعہ 8 جولائی 2016 15:58

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) منگھو پیر میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پاکستان ہوٹل کے قریب پولیس نے دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع چھاپا مارا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔