کوئٹہ ،ایف سی قافلے کے قریب بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 8 جولائی 2016 15:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) کوئٹہ میں ایف سی قافلے کے قریب بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے، تفصیلا ت کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے ایف سی کا قافلہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایکسائز دفتر کے قر یب سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے کھمبے کے ساتھ نصب بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا،دھماکے میں دو گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

واضع رہے گزشتہ چند دنوں کے دوران ایف سی کے قافلے پر یہ دوسرا حملہ ہے اس سے قبل ڈبل روڈ پر ایف سی کے قافلے پر فائرنگ سے چار اہلکار شہید ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :