کوئٹہ میں انڈے لڑانے کے دوران جھگڑا ،خاتون سمیت تین افراد زخمی

جمعہ 8 جولائی 2016 15:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) کوئٹہ میں انڈے لڑانے کے دوران جھگڑا خاتون سمیت تین افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق عید کے روز کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں انڈے لڑاتے ہوئے 2 گروہوں میں جھگڑا ہوگیا جس میں فائر نگ اور ڈنڈوں کے وار سے خاتون سمیت تین افراد20 سالہ نادر ولد قائم خان ، 16 سالہ قیصر ولد قائم خان اقوام لہڑی گولیاں لگنے سے جبکہ بی بی نادیہ زوجہ گل مجید شاہوانی سر پر ڈنڈے لگنے سے زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی حا لت خطرے سے باہر بتا ئی جاری ہے۔ مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :