تمبو ،نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزما ن گرفتا ر

جمعہ 8 جولائی 2016 15:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) تمبو میں نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزما ن گرفتا ر ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو ضلع نصیرآبا د کی تحصیل تمبو کے علاقے مگسی شاخ سے پولیس کو 18سالہ نوجوان غلام رسول قمبرانی کی لاش ملی جسے گلہ دبا کر قتل کر نے کے بعد شاخ کے اندر پھینک دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقع کی تحقیقات کے بعد نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزمان خمیسہ خان اور عبدالنبی گرفتار کو گرفتار کرلیا ، ملز مان نے اعتراف جرم کر تے ہوئے بتایا کہ انہوں نے غلام رسول کو گلہ دبانے کے بعد پھینک دیا ۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :