مانجھی پور ،مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صحافی کو ہلاک کردیا

جمعہ 8 جولائی 2016 15:49

مانچھی پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) مانجھی پور کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صحافی کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق عید کے روز مانجھی پور کے علاقے میں سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نجی ٹی وی کے صحافی محمد سلیم کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہلاک ہونے والا صحافی جعفرآباد کا رہائشی تھا ۔پولیس نے بروقت دو ملزمان عبدالحلیم اور موج علی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :