ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 12 زخمی

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک ہی خاندان سے ہے

جمعہ 8 جولائی 2016 15:48

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) ٹھنڈیانی کے مقام پر وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور12 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ایبٹ آباد میں ٹھنڈیانی کے مقام پر وین بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق 12 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک ہی خاندان سے ہے، جو عید کی چھٹیاں منانے ایبٹ آباد گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں آبائی علاقے میں ان کی تدفین کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :