دہشت گردی کے مکمل خاتمہ ،پائیدار امن کی بحالی تک پاک فوج اسی جوش و جذبہ سے فرائض ادا کرتی رہے گی،کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض

جمعہ 8 جولائی 2016 15:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہا ہے کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ اور پائیدار امن کی بحالی تک پاک فوج ہمیشہ کی طرح اسی جوش و جذبہ سے اپنے فرائض ادا کرتی رہے گی اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔یہ بات انہوں نے آپریشنل ایریا آواران میں پاک فوج کے غیور اور بہادر جوانوں کے ساتھ اگلے مورچوں میں عید گزارنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

کمانڈر سدرن کمانڈ نے عید کی نماز کے بعد وطن کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض اور میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے آواران میں دفاع وطن کے فرائض پر مامور دلیر اور نڈر جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ اور پائیدار امن کی بحالی تک پاک فوج ہمیشہ کی طرح اسی جوش و جذبہ سے اپنے فرائض ادا کرتی رہے گی اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :