پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں عوام کو علاج معالجے کی جدید ترین سہولیات پبلک سیکٹر کے ہسپتالوں میں دستیاب ہیں‘ عرفان دولتانہ

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے جو اصلاحات متعارف کرائی ہیں ان کی مثال صوبے کی تاریخ میں پہلے نہیں ملتی

جمعہ 8 جولائی 2016 15:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور پنجاب کا ہیلتھ انفراسٹرکچر بھی سب سے بڑا ہے ، پنجاب ایک واحد صوبہ ہے جہاں عوام کو علاج معالجے کی جدید ترین سہولیات پبلک سیکٹر کے ہسپتالوں میں دستیاب ہیں ، وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے جو اصلاحات متعارف کرائی ہیں ان کی مثال صوبے کی تاریخ میں پہلے نہیں ملتی ان اصلاحات کے نتیجے میں ناصرف عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر آرہی ہیں بلکہ ہسپتالوں کے انتظامی معاملات میں پائی جانے والی خرابیاں بھی دور ہوتی جارہی ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا ایک ایسا میکنیزم تشکیل دے دیا ہے جس میں منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ اعلیٰ سرکاری افسران کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف ذاتی طور پر بھی ہسپتا لوں کے اچانک دورے کرکے صورت حا ل کا جائزہ لیتے رہتے ہیں جس سے صورت حال میں نمایاں بہتری آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبے کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانا ہمارا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لئے میں آخری حد تک جائیں گے - ہیلتھ کیئر سسٹم کا محور مریض کی بہترین دیکھ بھال ہے اودکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے اور ہم نے ملکر پاکستان خصوصا پنجاب کو ان معاشروں میں شامل کرنا ہے جہاں مریضوں کی دیکھ بھال ہی مقدم ہوتی ہے - اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے نئے جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہو گا کیونکہ ڈاکٹرز انتہائی مقدس پیشہ سے وابستہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے گورننس کے چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ڈاکٹروں کو بھی اپنا مثالی کردار ادا کرنا ہے گریڈ 17 اور 18 کیاکٹروں کو دس ہزار روپے جبکہ گریڈ 19 اور 20 کے ڈاکٹروں کو 5 ہزار الاؤنس ملے گا اور اس الاؤنس کی مد میں پنجاب حکومت تین ارب روپے سے زائد سالانہ اضافی اخراجات برداشت کرے گی تا ہم مریضوں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اس طرح کے مزید وسائل دینے کے لئے بھی تیار ہوں تا ہم ڈاکٹروں کو بھی اب مریضوں کے بہترین علاج معالجے کویقینی بنانا ہو ں گا ۔