پی آئی اے سمیت متعدد ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ،14تاخیر کا شکار

جمعہ 8 جولائی 2016 15:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے سمیت ایئربلیو، شاہین ایئر، ایمریٹس اور گلف ایئر کی ایک پرواز منسوخ جبکہ چودہ سے زائد تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائٹ انکوائری کے مطابق طیارہ عدم دستیاب ہونے کی وجہ سے ایئربلیو کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 413کو منسوخ کر دیا گیا ۔

ادھر متعدد فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے کی لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے 709،،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 760اور شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز 718 تاخیر سے لاہور پہنچی ۔پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی اضافی عمرہ پرواز پی کے 7842تین گھنٹے 5منٹ کی تاخیر سے صبح 09:15بجے لاہور پہنچی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز پی کے 797ایک گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

ایمریٹس کی دبئی سے آنے والی پرواز 622اکتالیس منٹ کی تاخیر سیلاہور پہنچی۔ ایمریٹس کی لاہور سیدبئی جانے والی پرواز 623ترپن منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ شاہین ایئر کی چین کے شہر گانگ ژو سے آنے والی پرواز 891ایک گھنٹہ 15منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔پی آئی اے کی مدینہ منورہ سے آنے والی پرواز پی کے 748دو گھنٹے سترہ منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔

پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی اضافی عمرہ پرواز پی کے 7678تین گھنٹے 50منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ پی آئی اے کی بحرین سے آنے والی پرواز پی کے 290چالیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 650تیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ گلف ایئر کی بحرین سے آنے والی پرواز 764ایک گھنٹہ 45منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ گلف ایئر کی لاہور سے بحرین جانے والی پرواز 765دو گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :