چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصورعلی شاہ کیمپ جیل کا دورہ، معمولی جرائم میں ملوث 29قیدیوں کی رہائی کا حکم

سید منصورہ علی شاہ کی کیمپ جلد آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ، دارامان کا بھی دورہ ، مقیم خواتین میں عیدی تقسیم کی

جمعہ 8 جولائی 2016 15:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصورہ علی شاہ نے کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا، عید کے پرمسرت موقع پر معمولی جرائم میں ملوث 29قیدیوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو جلد انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کی کیمپ جیل آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کے کیمپ جیل کے دورہ کے موقع پر جسٹس یاور سعید،سیشن جج لاہور نذیر احمد گنجانہ،آئی جیل خانہ جات فاروق نذیر بھی ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس نے عید کے پرمسرت موقع پر معمولی جرائم میں ملوث 29قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔چیف جسٹس منصور علی شاہ نے بتایا کہ وہ قیدیوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے ورکنگ کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔ کمیٹی تمام قیدیوں کا جرائم کی نوعیت کے اعتبار سے ڈیٹا مرتب کرے گی۔چیف جسٹس منصور علی شاہ نے دارامان کا بھی دورہ کیا اور ادارے کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مقیم خواتین میں عیدی تقسیم کی۔