ساہیوال میں جھولا گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 62 افراد زخمی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جولائی 2016 15:25
ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جولائی 2016ء) : ساہیوال میں عید کی خوشیاں منانے کے لیے جھولا جھولنے آئے 62 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے کنعان پارک میں شہری عید کی خوشیاں منانے اپنے اہل خانہ کہ ہمراہ موجود تھے کہ اچانک خواتین اور بچوں سے بھری جھولا کشتی ٹوٹ کر زمین پر گر گئی۔ جس کے نتیجے میں 62 افراد زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جن میں سے کچھ جھولا ٹوٹنے کے بعد پیدا ہونے والی افراتفری کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور قیوم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے انتظامیہ کے اجازت کے بغیر لگائے گئےغیرمعیاری جھولوں سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.