وزیراعظم محمد نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کا طیارہ مختص،وزیراعظم آفس جزوی طور پر لندن منتقل کیا گیا تھا،آفس واپس پاکستان منتقل کیا جانا ہے، ترجمان پی آئی اے

جمعہ 8 جولائی 2016 15:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے )نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کا ایک طیارہ مختص کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ترجمان نے جمعہ کو وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئے طیارہ مختص کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی صحت کو درپیش مسائل کی وجہ سے وزیراعظم آفس جزوی طور پر لندن منتقل کیا گیا تھا اور وہاں کیمپ آفس قائم کیا گیا تھا، اب وزیراعظم سرجری کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں اورڈاکٹروں نے انہیں سفر کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد سارا کیمپ آفس واپس پاکستان منتقل کیا جانا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی معمول کی پروازوں میں بہت زیادہ نشستیں دستیاب نہیں تھین اس لئے ہمارے پاس صرف یہی آپشن موجود ہے کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئے طیارہ مختص کیا جائے ۔