عازمین حج کی تربیت کادوسرا مرحلہ 11جولائی سے شروع ہوگا

عازمین حج کو احرام باندھنے مقامات مقدس کا تقدس برقرار رکھنے اور مسجد نبوی میں دعا ؤں اور روضہ رسول پر سلام و درود شریف کے متعلق آگاہی دی جائیگی

جمعہ 8 جولائی 2016 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) عازمین حج کی تربیت کادوسرا مرحلہ 11جولائی سے شروع ہوگا‘عازمین حج کو احرام باندھنے مقامات مقدس کا تقدس برقرار رکھنے اور مسجد نبوی میں دعا ؤں اور روضہ رسول پر سلام و درود شریف کے متعلق آگاہی دی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں عازمین حج کی تربیت کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں عازمین حج کو احرام باندھنے مقامات مقدس کا تقدس برقرار رکھنے اور مسجد نبوی میں دعاں اور روضہ رسول پر سلام و درود شریف کے متعلق آگاہی دی جائیگی۔

11جولائی کو حاجی کیمپ سکھر اور مختلف تحصیلوں میں مناسک حج کی تربیت شروع ہوگی۔ 12جولائی کو نوشہرو فیروز ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں تربیت کا آغاز ہوگا ۔

(جاری ہے)

12جولائی کو مورو اور دیگر شہروں ، 13جولائی کو نواب شاہ سیمت مختلف شہروں ، 14جولائی کو بٹگرام، بشام، شانگلہ، مانسہرہ، پتوکی، روہڑی ، 15 جولائی کو تاندلیانوالہ، ڈیرہ اسماعیل خان، 16جولائی کو ملتان سیمت مختلف شہروں 17جولائی کو ماتلی 18جولائی کو میاں والی 19جولائی کو شور کوٹ 20جولائی کو بنوں، 21جولائی کو راجن پور 22جولائی کو لودھراں23جولائی کو تونسہ شریف، 24جولائی کو کرم ایجنسی، 25جولائی کو مہمند ایجنسی، 26جولائی کو اسلام آباد ، باجوڑ ایجنسی ، لاہور سٹی ، قصور ، کراچی ، ایسٹ کوئٹہ 27جولائی کو اسلام آباد، 28جولائی کو خیبر ایجنسی، 29جولائی کو مری ، کوٹلی ستیاں ، راولپنڈی ، پشاور ، لاہور کینٹ ، کراچی ساتھ ، 30جولائی کو مردان ، لاہور کینٹ ، ماڈل ٹان ، شالیمار ، رائے ونڈ ، کراچی اور یکم اگست کو استور ، چلاس سمیت دیگر شہروں میں عازمین حج کی تربیت شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :